جاوید اختر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نہ لکھنے کی وجہ بتا دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
javed akhtar reason film

بھارت کے مشہور اسکرین پلے رائٹر جاوید اختر نے بالی ووڈکنگ کی مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نہ لکھنے کی وجہ بتا دی
بھارت کے مشہور شاعر، مصنف اور فلم نگار جاوید اختر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں اپنے لکھے گئے گانوں اور فلموں کی وجہ شہرت رکھتے ہیں ، اگر بات بالی ووڈ کی فلموں کی جائے تو انہوں نے بے شمار سپر ہٹ فلمیں لکھیں لیکن انہوں نے ’فلم کچھ کچھ ہوتا ہے‘ لکھنے سے انکار کردیا تھا اور اب انہوں نے وہ وجہ بھی بتا دی۔ ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے 1998 میں بننے والی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ اس فلم کے نام کے ذو معنی یعنی ایک سے زائد مطلب نکل رہے تھے اور اسی وجہ سے میں نے اس کا اسکرپٹ نہیں لکھا‘۔جاوید اختر نے انکشاف کیا کہ میں ’کل ہو نہ ہو‘ کے لیے شاہ رخ خان کا شکر گزار ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس سفر کا حصہ رہا کیوں کہ میں نے اس کے ایک گیت میں وہ الفاظ شامل کیے جو مزید بہتر کرنے کی غرض سے مسترد کرچکا تھا لیکن سننے والوں نے اسے پذیرائی بخشی جو ’ کچھ تو ہوا ہے، کچھ ہوگیا ہے، کے نام سے مشہور ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں