دپیکا اور رنویر کی مہمانوں سے شادی کے تحائف عطیہ کرنے کی درخواست
italy ranveer singh dipika

 دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نے شادی میں مدعو مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کردیں۔

 بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی میں زیادہ وقت نہیں بچا، تاہم دونوں نے شادی سے قبل مہمانوں سے انوکھی درخواست کرکے سب کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر دپیکا رنویر کی شادی کا دعوت نامہ گردش کررہا ہے جس میں دونوں سٹارز کی جانب سے مہمانوں کو مدعو کرنے کے ساتھ شادی میں پیش کیے جانے والے تحائف کے حوالے سے چند ہدایات بھی درج ہیں۔ دپیکا رنویر نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں کو شادی کے تحائف دینے کے بجائے یہ تحفے چیک کی صورت میں دپیکا پڈوکون کی تنظیم دی لیو لو لاف فانڈیشن کو عطیہ کردیں۔واضح رہے کہ دپیکا رنویر اپنے خاندان کے ساتھ 2روز قبل ہی اٹلی روانہ ہوگئے تھے جہاں دونوں ایک روز بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ دونوں کی شادی کے استقبالیے کی 2 تقاریب منعقد ہوں گی، ایک 21 نومبر کو بنگلور میں اور دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائت ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں