رنویر اور دپیکا 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
italy ranveer singh dipika

بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال بارہ نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے عروج پر ہیں ۔دونوں اداکاروں کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق رنویر اور دپیکا پڈوکون بارہ نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کیمو میں شادی کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں صرف تیس لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوسکیں۔اس کے علاوہ دپیکا راورنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ لیک کیمو کا شمار اٹلی کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہیاور یہاں شادی کرنا ہر جوڑے کا خواب ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں