ماہرہ اور شاہ رخ کی دلچسپ کیمسٹری
interesting chemistry mahirah khan shahrukh khan

بولی وڈ میں کنگ کے نام سے مقبول شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس کے ساتھ ہی فلم سے ماہرہ خان کے مناظر نکالے جانے کی خبریں بھی بے بنیاد ثابت ہوگئیں۔

فلم 'رئیس' کے پہلے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماہرہ خان کو فلم 'رئیس' سے باہر کردیا گیا، اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ فلم میں ان کے کردار کو کم کیا گیا ہے، تاہم ٹریلر کو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد تھیں۔ 2 منٹ 37 سیکنڈز کے اس ٹریلر میں ماہرہ خان کو 24 سیکنڈز کے لیے پیش کیا گیا اور یہ کہنا کچھ غلط نہیں ہوگیا کہ ماہرہ خان اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی کافی دلچسپ نظر آئی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ کا کردار کر رہی ہیں، فلم میں نوازالدین صدیقی نے بھی پولیس افسر کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں سنی لیون کا آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے۔ راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم 'رئیس' اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں