بھارتی ادکارہ دپیکا سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
indian actress son dipika

بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے،بیٹا پیدا ہونے پر ماں باپ دونوں خوشی سے نہال ہوگئے۔

بھارت کی ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ جنہوں نے ڈرامہ سیریل ’’دیا اور باتی ہم‘‘ سے شہرت حاصل کی ،ان کے ہاں بھارت کے شہر ممبئی کے نجی ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹا پیدا ہونے کی خبر سنتے ہی اداکارہ اور ان کے شوہر خوشی سے نہال ہوگئے جبکہ اداکارہ کے شوہر و ہدایتکار روہت راج گویال کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔دپیکا حمل کے دوران بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے نقش قدم پر چلتی رہیں ،یہی نہیں اداکارہ نے ان دنوں نہ صرف ر یمپ پر واک کی بلکہ کئی فوٹو شوٹ بھی کروائے جس کے نتیجے میں انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ دپیکا سنگھ نے ڈرامہ سیریل ’’دیا اورباٹی ہم ‘‘ کے ہدایت کار روہت راج سے 2014 میں شادی کی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں