حمیرا ارشد کا شوہر سے خلع کیلئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع
humera arshad husband court

نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 گلوکارہ حمیرا ارشد نے سول کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلاکر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم آئے روزکے جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے اب مزید ساتھ رہنا ممکن نہیں۔ حمیراارشداور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تاہم دونوں  کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤکاشکار ہے، دوسال قبل دونوں کے درمیان شدیداختلافات سامنےآئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے 9 جنوری 2018 کو خلع کی درخواست واپس لی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے نظر آتے ہیں یہاں تک کہ حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگاچکی ہیں، جب کہ احمد بٹ اپنی اہلیہ پر منشیات کےاستعمال کاالزام لگاچکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں