سلمان خان ہندو یا مسلمان؟
hindu court case muslim saif ali khan salman khan

 
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے  اور تبو 18 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق مقدمے میں جودھپور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ عدالت میں سماعت کے دوران جج کی جانب سے سلمان خان سے کئی سوالات کیے گئے جس پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بیک وقت ہندو اور مسلمان ہوں اور میں بھارتیہ ہونے کے باعث ایک بھارتی ہوں جب کہ میں بے گناہ ہوں اور مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 1998 میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان سمیت 4 اداکاروں پرکالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں