”میری مدد کرو دردانا۔۔۔“ فلم نامعلوم افراد کا ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا صارفین کو ”بھا“ گیا،
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
help movie

”میری مدد کرو دردانا۔۔۔“ فلم نامعلوم افراد کا ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا صارفین کو ”بھا“ گیا، عروہ حسین کیلئے استعمال ہونے والے اس جملے کو لے کر فلم سے زیادہ دلچسپ لطیفے بنا ڈالے، دیکھ کر عروہ حسین بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گی

عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی سینما گھروں میں دو پاکستانی فلمیں ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ اور ”نامعلوم افراد 2“ ریلیز ہوئیں جنہیں شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور ان فلموں کی کامیابی پر ان میں کام کرنے والے فنکار اور پروڈیوسرز وغیرہ بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ میں دردانا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہمایوں سعید عروہ حسین کو ایک جملہ کہتے ہیں جو کچھ یوں ہے کہ ”میری مدد کرو، دردانا۔۔۔!“اب شائقین کو یہ فلمیں پسند آئیں ہوں یا نہ آئی ہوں، مگر انہیں یہ ڈائیلاگ ضرور بھا گیا ہے اور اسے لے کر سوشل میڈیا پر سینکڑوں زبردست اور دلچسپ لطیفے بنائے گئے ہیں کہ پڑھنے والوں کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔انٹرنیٹ پر اس وقت سینکڑوں مزاحیہ تصاویر، جی آئی ایف تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں سے چند نہایت دلچسپ اور زبردست تصاویر کو قارئین کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف میاں احمد حسن نے عروہ حسین کے پوسٹر کیساتھ تصویر بنا کر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ”تو بالآخر میرا دوست دردانہ سے مدد لینے کیلئے بالکل تیار ہے۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں