رنویر سنگھ نے اپنے ہاتھ پر مہندی سے کیا لکھا ہے؟
hand ranveer singh dipika

معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے مداح مبارکبادیں دینے میں مصروف ہیں۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون طویل عرصے ’عشق‘ میں مبتلا رہنے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور دونوں میں کتنا پیار ہے؟ اس کا اندازہ رنویر سنگھ کی وائرل ہونے والی نئی تصویر دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے اپنی ہتھیلی پر مہندی سے ہندی زبان میں کچھ لکھ رکھا ہے اور ساتھ ہی ’دیا‘ بھی بنا ہے۔ مداح یہ دیکھ کر جذباتی ہو گئے کہ رنویر سنگھ کی ہتھیلی پر اور کچھ نہیں بلکہ دپیکا کا نام لکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دپیکا پڈوکون کو اپنا ہمسفر بنا کر کس قدر خوش ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں