بھارتی فلم کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ شہری نے ہیک کرلیا، اکاﺅنٹ واپس کرنے کے بدلے تاوان کیا مانگا؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
hacked instagram movie

 فی زمانہ ٹیکنالوجی بالخصوص انٹرنیٹ انسانی زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے ، ہر شخص اپنے مختلف امور کی انجام دہی کیلئے انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے لیکن ایسے میں بعض لوگ ضروری امور میں رخنہ ڈالنے بھی آجاتے ہیں جنہیں دنیا ’ ہیکرز‘ کے نام سے جانتی ہے، یہ لوگ نہ صرف لوگوں، اداروں یا حکومتوں کے مختلف اہم اکاﺅنٹس یا ویب سائٹس ہیک کرلیتے ہیں بلکہ اس کے عوض بھاری تاوان بھی طلب کرتے ہیں لیکن ایک مبینہ پاکستانی ہیکر نے تو کمال ہی کردیا

 بھارتی فلم ’ ویرے دی ویڈنگ‘ کا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہیک کیا اور بطور تاوان ایسی چیز مانگ لی کہ جس نے بھی سنا ہنسے بغیر نہ رہ سکا۔’ویرے دی ویڈنگ‘ بالی ووڈ کی مستقبل میں ریلیز ہونے والی فلم ہے جو ابھی پروڈکشن کے مراحل سے گزر رہی ہے، اس فلم میں مرکزی کردار میں کرینہ کپور اور سونم کپور نظر آئیں گی جبکہ اس کے پروڈیوسر ریحا کپور اور ایکتا کپور ہیں۔ فلم کی پرموشن کیلئے ٹیم کی جانب سے انسٹا گرام پر اکاﺅنٹ تخلیق کیا گیا لیکن اسے ایک مبینہ پاکستانی ہیکر نے ہیک کرلیا۔ویرے دی ویڈنگ ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ انہیں جب یہ احساس ہوا کہ فلم کا اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا ہے تو انہوں نے فوری طور پر ممبئی میں واقعی انسٹاگرام کے ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کیا جس کے بعد انہیں اکاﺅنٹ کا کنٹرول واپس دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کا اکاﺅنٹ 90 منٹ سے زیادہ دیر تک ہیک رہا اور یہ مبینہ طور پر ایک پاکستانی ہیکر نے ہیک کیا تھا۔ٹیم ممبر نے مزید بتایا کہ اکاﺅنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکر نے لائیو ویڈیو نشر کرنا شروع کردی جس میں اس کی گفتگو کا اکثر حصہ عربی زبان پر مشتمل تھا ، اس نے مطالبہ کیا کہ اگر پروڈیوسرز اسے فلم میں ایک رول دے دیں تو وہ اکاﺅنٹ واپس کردے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں