سجل اور صبا کی بولی وڈ فلمیں بین الاقوامی فیسٹیول کا حصہ
films part festival saba qamar sajal ali bollywood international

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی پہلی بولی وڈ فلم ہندوستان اور پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب بہت جلد آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہندوستانی فلم کے سالانہ فیسٹیول کے دوران نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم ’موم‘ کی ہدایات روی ادیاور نے دی، جس کی کہانی ایک سوتیلی ماں اور بیٹی کے گر گھومتی ہے۔ فلم ساز کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آرمینیا میں موجود بھارتی سفارتخانہ ہندوستانی فلموں کا سالانہ فیسٹیول منعقد کرنے جارہا ہے، جہاں گزشتہ سال کی مقبول ترین اور ایوارڈ یافتہ بھارتی فلمیں آرمینیا ماسکو سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ یہ فیسٹیول رواں ماہ 25 تاریخ کو منعقد ہوگا، جس میں نمائش کے لیے فلم ’موم‘ سمیت کئی نامور بھارتی فلموں کی فہرست بھیجی گئی ہے، ان میں ’بہوبلی 2‘ اور صبا قمر کی ڈیبیو بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ فلم ’موم‘ میں اداکارہ سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم میں سجل علی کے علاوہ عدنان صدیقی بھی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ جبکہ بولی وڈ اداکار اکشے کھنہ اور نوازالدین صدیقی نے بھی اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ فلم میں پاکستانی اداکار سجل علی اور عدنان صدیقی کے کام کو بھی خوب سراہا گیا۔ واضح رہے کہ اس فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے والی ایک اور فلم ’ہندی میڈیم‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر بولی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔ فلم ’ہندی میڈیم‘ کی کہانی والدین کا اپنے بچے کو بہترین اسکول میں داخلہ دلوانے کی جدوجہد پر مبنی تھی۔ یہ بھی گزشتہ سال کی کامیاب فلموں میں سے ایک رہی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں