رنویر سنگھ کی دپیکا کے والد سے ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
father ranveer singh dipika

ابھی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کا ہنگامہ تھما نہیں تھا کہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید رنویر سنگھ بھی انوشکا کے نقش قدم پر چلنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں رنویر نے دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون سے ملاقات کی اور اس موقع پر لی گئی سیلفی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔اس موقع پر رنویر نے گرے رنگ کا سوٹ پہنا، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید دپیکا کے والد سے ان کی یہ ملاقات کچھ 'خاص' تھی۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کی دوستی کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں اور مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ کب یہ اسٹار جوڑی ایک ہوگی۔معاملہ دراصل کچھ اور تھا۔رپورٹ کے مطابق رنویر نے بنگلورو میں 'پڈوکون-ڈریوڈ سینٹر فار ایکسیلنس' کے ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں بھارتی اسپورٹس اسٹار راہول ڈریوڈ، ابھیناو بندرا، گیت سیٹھی اور وشوانتھن آنند بھی موجود تھے۔اس ایونٹ میں رنویر دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون سے بھی ملے، جو بھارت کے مشہور بیڈمینٹن اسٹار ہیں۔اس ایونٹ میں شرکت کے موقع پر رنویر نے ہر اسپورٹس اسٹار کے ساتھ لی گئی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔رنویر سنگھ فی الوقت سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'پدماوتی' کی ریلیز کے انتظار میں ہیں، جس کی نمائش کافی تنازعات کے بعد موخر کی جاچکی ہے۔اس فلم میں رنویر کے ہمراہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔'پدماوتی' کے علاوہ بھی رنویر کچھ اور فلم پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں