بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈسے جعلساز نے 4کر وڑ روپے ہتھیا لیے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
father cricketer dipika

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ سے جعلساز نے 4کروڑ روپے ہتھیا لیے۔

 بھارت کے معروف کرکٹر اور سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ وکرم انویسٹمنٹ میں بہتر منافع کی امید پر انہوں نے 20 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی مگرانہیں منافع تو دور اپنی اصل رقم بھی نہیں پوری مل سکی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے ان کو ابھی تک 16 کروڑ روپے واپس کیے گئے ہیں اور اصل رقم سے بھی 4 کروڑ روپے باقی ہیں۔یہ انویسٹمنٹ انہوں نے منافع کی خاطر کی تھی جو کہ بنگلور کی ایک جعلی اسکیم نکلی،واضح رہے کہ اس کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری پر 40 فیصد منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔ان کی یہ شکایت باناشنکری پولیس کو منتقل کردی گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زائد کی اس فراڈ اسکیم کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں، ان کی جانب سے پہلے ہی اسکیم کے مالک رگھویندرا سری ناتھ کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سری ناتھ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایجنٹس سوترم سریش، نرسما مورتھی، کے سی ناگ راج اور پراہلیڈ کی مدد سے 800 لوگوں کو بیوقوف بنایا۔سریش بنگلور کا ایک اسپورٹس جرنلسٹ ہے جس نے اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہول ڈریوڈ کے ہمراہ بیڈمنٹن پلیئر سائنا نیہوال اور اسی کھیل کے سابق نیشنل پلیئر اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا کے والد پرکاش پڈکون کو اس جعلی اسکیم میں سرمایہ کاری پر راضی کیا۔ ان تمام افراد کو 14 روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں