معروف بھارتی موسیقار شمشیر سنگھ مہدی انتقال کر گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
famous singer died

 بھارت کے معروف موسیقار شمشیر سنگھ مہدی انتقال کر گئے ہیں شمشیر سنگھ مہدی میکا سنگھ اور دلیر مہدی کے بڑے بھائی تھے۔

دریں اثنا ان کے انتقال پر ان کے شاگرد گلوکار ناصر بیراج مہدی نے شدید رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمشیر سنگھ مہدی کے انتقال سے موسیقی کی دنیا کا بہت بڑا نقصانہوا ہے۔ایک انٹرویومیں شمشیر سنگھ مہدی نے کہاتھاکہ پاکستان بہت پیارا ملک ہے جہاں ہمیشہ محبتیں ہی ملی ہیں۔ 30سال قبل امریکا میں بھائی دلیرسنگھ اور میکا کوبلا کر میوزک بینڈ بنایا۔ آج میرے بھائی بالی وڈ انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں۔شمشیرمہدی نے کہا کہ بچپن سے ہی میوزک پر توجہ دی اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ پاکستان کے بہت سارے گلوکاروں نے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے آنے جانے سے ثقافتی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بہت مضبوط ہوئے ہیں۔ میں نے میوزک کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے استادوں کی خدمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے پہلا پروگرام 150روپے میں کیا تھا۔اس بار 4سال بعد پاکستان آیا ہوں اور دل کرتا ہے کہ ہر سال یہاں آؤں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں