رسمیں تو اب ہوئیں دپیکا سے شادی بہت پہلے کر چکا تھا۔۔۔رنویر سنگھ
early statement ranveer singh wedding deepika padukone

نامور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈو کون سے کئی سال قبل شادی کر چکے تھے۔

ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ نے کہا کہ میں باہمی رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا۔ دپیکا سے ملنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوگیا تھا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہماری شادی کی رسمیں تو ابھی ہوئی ہیں لیکن دپیکا سے شادی میں اپنے دماغ میں بہت پہلے کر چکا تھا، صرف انتظار کر رہا تھا کہ دپیکا کب ذہنی طور پر تیار ہوتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رنویر نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہو جاتی ہے اور ان کا دیگر لوگوں کو بھی یہی مشورہ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں