ملائکہ اپنے نام کیساتھ خان لگا دیکھ کرآگ بگولہ
divorced malaika arora arbaz khan

بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے تقریب میں اپنے نام کے ساتھ سابقہ شوہر ارباز خان کا نام لگانے پر اعتراض کیا اور پھر خود ہی تختی پر ’’خان‘‘ کے نام والا حصہ پھاڑ کر علیحدہ کردیا۔

ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑ کے درمیان 18 سالہ رفاقت کے بعد باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز ملائکہ اروڑہ نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا نام نشست پر سابقہ شوہر کے خاندانی نام ’’خان‘‘ کے ساتھ درج تھا جس پر اداکارہ نے اعتراض کیا اور منتظمین سے’’خان ‘‘ لفظ ہٹانے کو کہا لیکن پھر خود ہی اپنے نام کی تختی سے ’’خان‘‘ والا حصہ پھاڑ دیا جس پر تقریب میں موجودشرکا بھی حیران رہ گئے۔واضح رہے کہ ارباز خان اورملائکہ اروڑہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں