پد ماوتی فلم کا تنازعہ، انتہاپسند ہندوﺅں نے ہیروئن دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دے دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dipika threat india

سلطان ہند علاﺅ الدین خلجی اور چنوڑ گڑھ راجستھان کی ہندو مہارانی ”پدماوتی“ کے عشق پر بھارت میں بنائی گئی فلم ”پدماوتی“ پر انتہاپسند ہندوﺅں اور راجپوتوں کا کھڑا کیا فساد کم نہیں ہوا۔

سینما گھروں میں توڑ پھوڑ کے بعد ”راجپوت کرنی سینا“ نامی تنظیم نے فلم کی ہیروئن اداکارہ دپیکاپڈکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دے دی۔اس حوالے سے راجپوت کرنی سینا کے رکن مہی پال سنگھ نے خصوصی طور پر اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرکے میڈیا پر جاری کیا جس میں دپیکاپڈکون کو ناک کاٹنے کی دھمکی دی۔ ادھر راجپوت کرنی سینا نے فلم کے ریلیزہونے کی تاریخ یکم دسمبر کو بھارت بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ سینا کے چیف لوکیدر سنگھ کلوی نے جے پور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پدماوتی راجپوتوں کی عزت و مان کی علامت اور ہماری دیوی تھی اس کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔ راجپوتوں نے ہمیشہ خون سے تاریخ لکھی ہم یکم دسمبر کو لاکھوں لوگ جمع کرلیں گے۔ دوسری طرف اترپردیش‘ ہریانہ جہاں انتہاپسند بی جے پی کی حکومت کے وزراءاعلیٰ یوگی ادتیاناو اور منوہرلال کھڑ نے پدماوتی کی نمائش پر پابندی لگانے کیلئے مودی سرکار سے درخواست کردی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مہاراشٹر دیوندرفیدنیوس نے ممبئی میں پدماوتی کے فلم ساز سنجے لیلابھنسالی پر ہندوﺅں کے حملے کا خطرہ دیکھتے ہوئے پولیس ان کی رہائش گاہ پر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ دریں اثناءاداکارہ دپیکاپڈکون نے انتہاپسند ہندوﺅں کی طرف سے ناک کاٹنے کی دھمکی پر شدید مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب رہنے کے قابل ملک نہیں رہا۔ ہم نے اس قوم کو بہت پیچھے پہنچا دیا جس قسم کی دھمکیاں مجھے مل رہی ہیں وہ شرمناک ہیں یہ بہت خوفناک اور مایوس کن صورتحال ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں