ایک دوسرے کی سخت دشمن بولی وڈ اداکارائیں
dipika fight katrina kaif

بولی وڈ انڈسٹری میں دوستیاں اور دشمنیاں بنتی رہتی ہیں، ایک اداکار دوسرے اداکار سے آگے نکلنے کی دوڑ میں کافی مرتبہ جلن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ 

یہ جلن اکثر جھگڑوں کا باعث بن کر صرف کام تک ہی نہیں بلکہ ذاتیات پر بھی چلی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کی سخت دشمن ہیں۔ ذیل میں ان اداکاراؤں کی فہرست ملاحظہ کریں۔ (کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا) فلم ‘اعتراز’ کے سیٹس پر کرینہ اور پریانکا ایک اچھی دوست تھیں۔ تاہم جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو سارا کریڈٹ پریانکا کو دے دیا گیا اور یہ بات کرینہ سے برداشت نہ ہوئی اور آپس میں دشمن بن گئیں۔(مادھوری ڈکشت اور سری دیوی) مادھوری اور سری دیوی نے 80 کی دہائی میں شہرت کی اونچائیوں کو چھوا، اس دوران ان دونوں کو کامیاب ترین اداکارائیں سمجھا جاتا تھا۔ تاہم کامیابی دونوں کے درمیان جلن کا باعث بنی اور جب مادھوری کا آئٹم نمبر ‘ایک، دو، تین’ چھا گیا تو دونوں کے درمیان دشمنی بڑھ گئی۔(دپیکا پاڈوکون اور کترینہ کیف) شاید آپ کو یقین نہ آئے مگر یہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کا چہرہ تک نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسا ہونے کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ رنبیر کپور ہیں۔ کافی ود کرن کے ایک ایپیسوڈ میں جب انوشکا اور کترینہ ایک ساتھ آئیں تو انہوں نے دپیکا سے نفرت کرنے کی کئی وجوہات بتائیں۔ (ایشوریا رائے اور سونم کپور) ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے ایشوریا کو آنٹی قرار دیا جس کی وجہ سے ایشوریا ان سے ناراض ہوگئیں۔ وہ دن ہے اور آج کا دن دونوں ایک دوسرے کی جانب دیکھتی تک نہیں ہیں۔ (کرینہ کپور اور بپاشہ باسو) کرینہ اور بپاشہ کی جنگ بولی وڈ میں خوب مشہور ہوئی، دونوں کے درمیان دشمنی کرینہ کی جانب سے فلم ‘اجنبی’ کی شوٹنگ کے دوران بپاشہ کو کالی بلی کہنے پر ہوئی۔ ّ(رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے) ان دونوں کے درمیان جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب ایشوریا کی جگہ رانی کو شاہ رخ خان کی فلم ‘چلتے چلتے’ میں کاسٹ کیا گیا۔ (جیا بچن اور ریکھا) ان دونوں کے درمیان دشمنی کی وجہ تو سب ہی کو معلوم ہے۔ ریکھا آج بھی امیتابھ سے محبت کرتی ہیں۔ (انوشکا شرما اور دپیکا پاڈوکون) شاید بہت کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہوں کہ دپیکا اور انوشکا کے درمیان رنویر سنگھ کی وجہ سے دشمنی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں