دیپیکا نے سلمان خان کی ہیروئن بننے کی حامی بھر لی
deepika agreed to become heroin of salman khan

فلمساز کرن جوہر کی فلم میں اداکارہ کو پہلی بار بالی ووڈ سپر سٹار کے ساتھ مرکزی کردار میں سائن کیا گیا ہے

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نئی فلم ”شدھی “ میں سلمان خان کے مقابل جلوہ گر ہونگی ۔ شاہ رخ خان کے بعد بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون اب سلمان خان کے ساتھ جوڑی بنانے کو تیار ہیں ۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم ”شدھی “ میں دپیکا کو سپرسٹار سلمان کے مقابل کاسٹ کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے خبر تھی کہ بزی شیڈول کی وجہ سے شاید دپیکا ”شدھی “ کے لیے وقت نہ نکال سکیں لیکن اب دپیکا نے سلمان خان کی ہیروئن بننے کی حامی بھرلی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں