دپیکا انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جان کی دشمن، بچنا مشکل ، سنسنی خیز انکشافات
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dawood ibrahim dipika film

 فلموں میں متعدد جاندار کردار نبھانے والی بالی ووڈ کی ڈمپل گرم دپیکا پڈوکون اب اپنی اگلی فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

دپیکا پڈوکون اپنی اگلی فلم ’’سپنا دیدی‘‘ میں گینگسٹر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔وشال بھردواج کی زیر ہدایت بننے والی فلم سپنا دیدی کی کہانی 80 کی دہائی کی حقیقی کرداررحیما خان کے گرد گھومتی ہے جو بھارت کے سب سے بڑے ڈان داؤد ابراہیم سے اپنے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ہر حد سے گزر جاتی ہے۔فلم کی کہانی بھارتی صحافی اور مصنف ایس حسین زیدی کے مشہور ناول ’’مافیا کوئین آف ممبئی‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم میں دپیکا کے ساتھ اداکارعرفان خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جو دپیکا کے بدلے میں ان کا بھر پور ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔ فی الحال دپیکا ہدایت کار سنجے بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوراً بعد سپنا دیدی کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں