'وہ شخص میرے لائق نہیں تھا اور ہمیشہ شکایت کرتا تھا'
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
break up reason singer

بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کچھ عرصے پہلے اداکار ہمانشو کوہلی سے بریک اپ کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زد میں رہیں اور اب ایک انٹرویو میں پہلی بار انہوں نے اس بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔

 نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ایک 'برے تعلق' کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئیں اور شکرگزار ہیں کہ وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی ہیں۔گلوکارہ نے کہا ' ابھی میں کہہ سکتی ہوں کہ اکیلے ہونا زندگی کا سب سے بہترین احساس ہے، جب میرا تعلق قائم تھا تو اپنے خاندان اور دوستوں کو وقت نہیں دے پاتی تھی، اس دور میں میرا سارا وقت اور توانائی اس فرد کے لیے تھی جو میرے لائق نہیں تھا اور اس کا مستحق نہیں تھا، اور اندازہ لگائیں، اسے اتنا زیادہ وقت دینے کے باوجود وہ ہمیشہ شکایت کرتا تھا کہ ہم اکھٹے نہیں ہوتے'۔دونوں نے پہلے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کیا اور جب لوگوں کو لگا کہ وہ ایک دوسرے کی زندگی سے ہمیشہ کے لیے جڑنے والے ہیں تو ان کے بریک اپ کی افواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں