’چاہتا ہوں کوئی یہ نہ لکھے کہ میں دپیکا پڈوکون کا سابق بوائے فرینڈ ہوں‘
  • 2
  • 0

http://tuition.com.pk
boy friend marriage dipika

بولی ووڈ میں کسی سے تعلقات استوار کرنا اور پھر ان تعلقات کو دیکھتے ہی دیکھتے ختم کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

گزشتہ برس 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے، جنہیں کسی کے ساتھ تعلقات بنانے اور انہیں ختم کرنے میں دیر نہیں لگتی۔اگرچہ دپیکا پڈوکون کا نام ماضی میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور یہ اطلاعات بھی رہیں کہ دونوں کے تعلقات شادی کی بات تک پہنچ چکے تھے۔تاہم پھر دونوں میں اختلافات ہوگئے اور دونوں نے نئی ساتھی تلاش کرلیے۔دپیکا پڈوکون نے تمام چہ مگوئیوں اور خبروں کو توڑتے ہوئے نومبر 2018 میں رنویر سنگھ سے شادی کی، جن سے ان کے تعلقات گزشتہ چند سال سے تھے۔

اب اگرچہ دونوں خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ نے بیانات دے کر ایک بار پھر ڈمپل گرل کو خبروں کی زینت بنادیا ہے۔جی ہاں، دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ اداکار نہار پانڈے نے اداکارہ سے تعلقات پر بات کرکے ایک بار پھر رنویر سنگھ کی اہلیہ کو خبروں کو زینت بنادیا۔ نہار پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ دپیکا پڈوکون شادی کر چکی ہیں اور وہ خوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

نہار پانڈیا نے کہا کہ وہ دپیکا پڈوکون کی شادی سے دکھی نہیں ہوئے، بلکہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے شادی کرلی اور وہ ان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ انہیں توقع ہے کہ دپیکا پڈوکون بھی ان کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں گی اور جلد ہی ہونے والی ان کی شادی سے وہ دکھی نہیں ہوں گی۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ میڈیا انہیں دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ کے طور پر متعارف کرانا بند کرے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی شادی کی خبروں کو شائع کرتے وقت یہ نہیں لکھا جائے گا کہ دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ بھی شادی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ نہار پانڈیا اور دپیکا پڈوکون کے درمیان کئی سال قبل چند ماہ تک تعلقات رہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں