شادی پر سابق بوائے فرینڈ کے نہ آنے پر دپیکا پڈوکون نے خاموشی توڑ دی
  • 1
  • 1

http://tuition.com.pk
boy friend marriage dipika

بولی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رواں برس 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو پر شادی کی تھی۔

اگرچہ اٹلی میں ہونے والی شادی میں زیادہ تر شخصیات نے شرکت نہیں کی تھی، تاہم شادی کے فورا بعد دونوں اداکاروں نے بھارت میں اپنی شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں متعدد شخصیات نے شرکت کی۔رنویر اور دپیکا کی جانب سے ممبئی میں بولی وڈ شخصیات کے لیے کی جانے والی پارٹی میں کئی شخصیات نظر آئیں، تاہم اس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو نہیں دیکھا گیا۔دپیکا کی شادی سے پہلے ہی یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ رنبیر ان کی شادی میں شرکت کریں گے یا نہیں کریں گے؟تاہم شادی کی تقریبات میں رنبیر کپور کی جانب سے شرکت نہ کیے جانے پر اب دپیکا پڈوکون نے بھی خاموشی توڑ دی

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کی جانب سے شادی کی تقریبات میں شرکت نہ کیے جانے پر خاموشی توڑی۔دپیکا پڈوکون نے جہاں سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے پارٹی میں شرکت نہ کیے جانے پر بات کی، وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بھارت کے بجائے اٹلی میں شادی کیوں کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرائیویسی کی وجہ سے بھارت کے بجائے اٹلی میں شادی کی اور وہاں کا موسم انتہائی خوشگوار تھا۔دپیکا پڈوکون نے کہا کہ انہوں نے شادی کی تاریخ اور جگہ کئی دن پہلے ہی بتا دیے تھے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے ایک بہترین رومانوی ماحول میں شادی کی۔اداکارہ نے ممبئی میں ہونے والی شادی کی پارٹی میں رنبیر کپور کی شرکت نہ کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں اب بات نہیں کرتے۔

دپیکا پڈوکون نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنا کا مطلب ہے کہ پارٹی سے قبل انہوں نے بات کی تھی، تاہم پارٹی ہوجانے کے بعد تاحال انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔دپیکا پڈوکون نے اس معاملے میں مزید بات نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ آخر انہوں نے رنبیر کپور سے دعوت میں شامل نہ ہونے کی وجہ کیوں نہیں پوچھی؟خیال رہے کہ رنویر سنگھ سے محبت سے قبل دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں۔

 ان دونوں کے درمیان کم سے کم 2 سال تک تعلقات رہے۔ان دونوں کے درمیان تعلقات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن پر رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو بھی گدوایا تھا، جس سے متعلق اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے شادی کے موقع پر مٹا دیا تھا۔جہاں دپیکا پڈکون نے رنویر سنگھ سے شادی کرلی، وہیں رنبیر کپور اب اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آتے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ دونوں ایک سال کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں