خان نے فلم کے لئے دیپکا پڈوکون سے رابطہ کیا معاوضہ اتنا مانگ لیا کےپرڈیوسر حیران رہ گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bollywood khans dipika film

یپکا پڈوکون کی نئی آنے والی میگا فلم پدماوتی جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ بھی کام کررہے ہیں، کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے۔

ہالی وڈ میں فلم ٹرپل ایکس:ریٹرن دی زینڈر کیج سے ہلچل مچانے کے بعددیپکا پڈوکون نے فوربز میگزین کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔اب خبریں ہیں کہ دیپکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی میگا فلم پدماوتی میں رانی پدماوتی کے کردار کیلئے سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔گزشتہ برس ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق دیپکاپڈوکون نے فلم میں کام کا معاوضہ 12 کروڑ روپے لیا ہے۔فلم رام لیلا میں کا معاوضہ ایک کروڑ ،اس کے دوسال بعد آنے والی فلم باجی راؤ مستانی کیلئے 7 کروڑ روپے اور اس بار 12 کروڑ 65 لاکھ روپے معاوضہ لے کر وہ بول وڈ کی صف اول کی اداکارہ بن گئیں۔اب تازہ ترین خبر کے مطابق دیپکا پڈوکون ایک فلم کا معاوضہ 12 کروڑ روپے مانگ رہی ہیں۔ بالی وڈ کے تین خانز میں سے ایک نے فلم میں کام کیلئے دیپکا پڈوکون سے رابطہ کیا اور اداکارہ نے مذکورہ معاوضے کا مطالبہ کیا۔پرڈیوسر حیران ہوئے کہ دو ہیروئن والی اس فلم کیلئے دیپکا پاڈوکون نے اتنا معاوضہ کیسے طلب کر لیا۔تاہم انہوںنے معاوضے میں کمی سے انکار کردیا ہے۔دیپکا پڈوکون کے ٹرپل ایکس کے سیکوئل میں کام کی بھی تصدیق ہوچکی ہے۔فی الحال اداکارہ فلم پدماوتی کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں