رنویرنے دپیکا کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیدیا
beautiful girl ranveer singh dipika

رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قراردیدیا۔

 رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی خوشی میں منعقد ہونے والی گرینڈ پارٹی میں رنویر سنگھ کا اپنی اہلیہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے  دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی سے شادی کی ہے۔رنویر نے پرجوش انداز میں کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ سب آج رات ایک ساتھ  یہاں موجود ہیں، یہ رات ہم دونوں کے لئے بہت یادگار ہے کیوں کہ ہمارے سارے دوست اور محبت کرنے والے ایک چھت تلے جمع ہیں جب کہ  ہم یہاں اپنا شاندار مستقبل آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے آئے ہیں۔واضح رہے کہ رنویر اور دپیکا رواں ماہ ہی اٹلی کے پرفضا مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں