سلمان خان نے عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکال دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
atif aslam film salman khan

سلمان خان نے اپنی فلم ’نوٹ بک‘ سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر نکال دیا۔ 

پلوامہ حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، پہلے بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے انکار کیا، پھر گزشتہ روز مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔ اب نامور اداکار سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر کردیا، سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز کو فوری طور پر عاطف اسلم کی جگہ کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانے ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے، فلم کے گانوں کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کا کام ایک سے 2 دن میں شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جب کہ پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں