ارمینہ اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں بالکل خاموش
armeena khan film social media

پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان اپنے نئے پروجیکٹ ’شیر دل‘ کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

بغیر کسی تفصیل شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلم کا ایک ٹیزر شیئر کیا، جس کے بعد مداح ان کے نئے پروجیکٹ پر اپنے اندازے لگاتے رہے۔جہاں ارمینہ خان اس پروجیکٹ کے بارے میں بالکل خاموش ہیں، وہی فلم کے کوریوگرافر اور گلوکار سونو کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں فلم میں ڈانس کوریو گراف کررہا ہوں، میرا فلم میں ایک مختصر کردار بھی ہے‘۔اس فلم کی شوٹنگ پاکستان اور مصر میں کی جارہی ہے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز حال ہی میں اسلام آباد میں ہوا، جبکہ اس میں موجود ایک پارٹی سانگ بیرون ملک شوٹ کیا جائے گا۔سونو اس فلم کے چار گانوں کی کوریوگرافی کررہے ہیں۔فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں