میراکا فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے اعلان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
application husband meera

اداکارہ میرا کی طرف سے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے اعلان پر ان کے شوہر عتیق الرحمن نے بھی جوابی وار کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ چند روز بعد کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عتیق الرحمن نے میرا کے خلاف قذف کا ایک مقدمہ درج کرایا ہوا تھا جس پر عدالت نے اس وقت حکم امتناعی جاری کردیا جب میرا نے تکذیب نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عتیق الرحمنٰ نیقذف کا یہ کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں میرا کو کم ازکم سات سال سزا ہوسکتی ہے۔عتیق الرحمن میرا کو جواب دینے کے لئے وکلا سے مشورہ کررہے ہیں جس کے بعد وہ بھی پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں