انیل کپور تکلیف دہ بیماری میں مبتلا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
anil kapoor painful disease

نامور بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے دو برسوں سے کندھے کی شدید تکلیف مبتلا ہیں۔

ہمیشہ خوش اور فٹ نظر آنے والے بالی ووڈ کے سدابہار اداکار انیل کپور نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے کلاسیفکیشن نامی بیماری میں مبتلا ہیں اس بیماری میں کیلشیم کندھے میں جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کندھے ٹھوس ہوجاتے ہیں اوران میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔انیل کپور کے دائیں کندھے میں تکلیف ہے اور وہ  رواں سال اپریل میں اپنی بیماری کا علاج کرانےجرمنی جائیں گے۔ انیل کپور نے بتایاکہ ماضی میں وہ فلموں میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا دایاں کندھا متاثر ہوا۔واضح رہے کہ اداکار انیل کپور ان دنوں دو فلموں’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘اور’’ٹوٹل دھمال‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ایک فلم میں ان کے مقابل اداکارہ جوہی چاولہ مرکزی کرداراداکررہی ہیں جب کہ دوسری فلم میں مادھوری ڈکشٹ ان کے ہمراہ نظر آئیں گی۔ فلم’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘یکم فروری جب کہ’’ٹوٹل دھمال‘‘22 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں