ابرام کیاشاہ رخ کا بیٹا نہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
abraham son shah rukh khan

کنگ خان کے بیٹے ابرام کے حوالےسے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کے نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان کے بیٹے ہیں۔

جس پر شاہ رخ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو چپ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان گزشتہ چار برس قبل ایک بار پھر ماں باپ بنے اوران کی زندگی میں ابرام خان کا اضافہ ہوا، شاہ رخ اپنے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کسی بھ پیار کرنے والے والد کی طرح ان کے بے حد لاڈ اٹھاتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے ابرام کے علاوہ دو بچے آریان خان ا ور سہانا خان ہیں جب کہ آج کل میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ابرام کے والد کنگ خان نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان ہیں۔شاہ رخ یہ خبر سنتے ہی چراغ پا ہوگئے اور اس کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو چپ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 4 برس قبل میں نے اور میری بیوی گوری نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنی فیملی کو مکمل کرنے کیلئے ایک اور بچے کی ضرورت ہے اور ہم نے ابرام کو اس دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میرا بیٹا آریا خان 19 سال کا جب کہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں اصل چیز جعلی اور جعلی چیز کو اصل بناکر پیش کرنا کچھ مشکل نہیں ۔واضح رہے کہ ابرام خان چار برس قبل سروگیسی(کرائے کی ماں)کے ذریعے اس دنیا میں لایا گیا تھا جس کی وجہ سے ان پر بھارتی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں