زلفی بخاری امیر کبیر شخص ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان کے اچانک دولت مند ہونے کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔
آج ہی منظرعام پر آنے والی اپنی کتاب میں ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’جب میں لندن گئی تو عون مجھ سے رابطے میں رہا۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہاں مجھے زلفی بخاری کا ڈرائیور ایئرپورٹ پر لینے آئے گا۔ جب میں پہنچی تو زلفی کی بینٹلے گاڑی اس کا بھارتی ڈرائیور سدھیر لے کر پہنچا ہوا تھا۔ وہ مجھے لے کر مے فیئر میں زلفی بخاری کے آفس لے کر گیا۔ میں زلفی بخاری کو ایک بار بنی گالہ میں مل چکی تھی۔ عمران خان ایک طرف اس کی سیاسی ناپختگی پر طنز کرتا تھا اور دوسری طرف انتہائی کم عمری میں اتنا زیادہ پیسہ کمانے پر تعریف کرتا تھا۔ یہ بات میرے لیے بھی خاصی دلچسپی کا باعث تھی کہ آخر وہ راتوں رات اتنا امیر کیسے ہو گیا۔‘‘