میری بچی 8 سال کی نہیں ساڑھے چھ سال کی تھی۔ والدہ زینب
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
zainab qasur mother

قصور میں کم سن بچی کے ساتھ درندگی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کے خلاف قصور سمیت ملک بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے۔

زینب کی والدہ نےفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میری بیٹی 8 سال کی نہیں بلکہ ساڑھے چھ سال کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں جب عمرے پر جانے لگی تو میں اس سے وعدہ کر رکے گئی تھی کہ اگلی مرتبہ تمہیں بھی اپنے ساتھ لے کر جاﺅں گی۔میں اللہ کے گھر میں دعا کرتی رہی کہ اللہ مجھے صبر عنایت فرما لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے اپنی بچی کی موت پر صبر کرنا ہو گا۔ زینب کی والدہ نےکہا کہ وعدہ کرتے ہو؟ کہ اس بار ہمیں اکیلا نہیں چھوڑو گے۔ قصور بارہ لاشیں اُٹھا چکا ہے اور یہ وہ لاشیں ہیں جو رپورٹ ہوئی ہیں۔ میری بچی کو گھر سے پانچ سو گز کے فاصلے سے اغوا کیا گیا اور پھر چند گھنٹوں کے بعد وہیں پھینک دیا گیا جہاں قصور بھر کا کچرا پھینکا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں