زینب کے قاتل کو پکڑنے پر آئی جی پنجاب کے مشکور ہیں
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
zainab murder case supreme court

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے زینب قتل کیس میں ملزم کو پکڑنے پر آئی جی پنجاب کے مشکور ہیں

آپ نے چیمبر میں کیا وعدہ پورا کیا،سپریم کورٹ نے ملزم کا چالان عدالت میں جمع کرانے پر زینب قتل ازخود کیس نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت پولیس آئی جی پنجاب نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، عدالت نے زینب قتل کیس میں چالان جمع کرانے پرازخودنوٹس نمٹادیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زینب قتل کیس میں کسی کو شکایت ہو تو وہ درخواست دائر کرے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 دن میں فیصلہ کیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قاتل پکڑنے کیلئے پنجاب پولیس نے اچھی کارگردگی کامظاہرہ کیا، زینب قتل کیس میں ملزم کو پکڑنے پر آئی جی پنجاب کے مشکور ہیں،آپ نے چیمبر میں کیا وعدہ پوراکردیا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں