ننھی زینب کو ابھی انصاف بھی نہ ملا، ایک اور بچی لاپتہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
zainab missing baby justice

زینب کے لرزہ خیز قتل کے بعد مختلف کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اوراب پیر ودھائی بنگش کالونی میں ایک اور14 بچی کی گمشدگی کا واقعہ سامنے آگیا۔

قصورکی کمسن 8 سالہ زینب کو ابھی تک انصاف نہیں کہ ملا کہ راولپنڈی میں ایک اور14 سالہ بچی کی گمشدگی کا معاملہ سامنا آگیا۔ راولپنڈی میں پیرودھائی بنگش کالونی سے 3 ماہ سے لاپتہ لڑکی مہرین کی دکھیاری والدہ ننھی کلی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ لاپتہ مہرین کی والدہ خاتون بی بی کا کہنا ہے کہ 3 ماہ قبل محلے میں شام کو کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی، پولیس مسلسل ٹال مٹول کررہی ہے ابھی تک میری بیٹی کو بازیاب نہیں کراسکی، میری بچی حافظ قرآن تھی ، کہیں بھی میری شنوائی نہیں ہورہی ، سپریم کورٹ اور میڈیا میری بچی کو ایک اور زینب بننے سے بچائے۔ واضح رہے کہ ننھی زینب کے اندوہناک قتل کے بعد مختلف کیسزسامنے آرہے ہیں جب کہ جمعرات کی صبح بھی سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں