زینب کے واقعے پر میری اہلیہ بہت زیادہ پریشان ،پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا: چیف جسٹس
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
zainab justice saqib qasur

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ زینب کے واقعے پر ان کی اہلیہ بہت زیادہ پریشان ہے، اس واقعے پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔
سپریم کورٹ میں نجی میڈیکل کالجز کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہڑتال کیوں ہے؟۔ مقدمے میں وکیل صفائی اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ قصور واقعے کے خلاف وکلا نے ہڑتال کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی ، واقعے پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، واقعے پر مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر پر پریشان تھیں، دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی۔ اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ مظاہرین پر ہونے والی فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اعتزاز احسن کو ایسے معاملات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں