زینب کے والد نے تحفظ فراہم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
zainab father supreme court

 قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد نے تحفظ فراہم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔ 

ننھی زینت کے والد حاجی امین انصاری نے سپریم کورٹ میں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ اسے مجرم عمران کے اہلخانہ ہراساں کر رہے ہیں۔ زینب کے والد نے استدعا کی ہے کہ زینب قتل کیس میں مجرم عمران کے سہولت کاروں سے تفتیش نہیں کی گئی ، عمران کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔زینب کے والد امین انصاری سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں