غم میں ڈوبے زینب کے والد نے بڑااعلان کردیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی ان کے حوصلے کی داد دینے پر مجبور ہوجائے گا
zainab big announcement sad motivational forced pakistani father

قصور میں ننھی پری زینب کے قتل کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے جبکہ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس نے گولیاں بھی چلائیں جن کی زد میں آکر دو شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات تھیں اور مسلسل تیسرے روز بھی قصور کے بعض علاقوں میں کشیدگی دیکھی گئی لیکن ایسے میں معصوم زینب کے والد محمد امین انصاری نے اپیل کی ہے کہ مظاہرین املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ زینب کے والدکاکہناتھاکہ جب تک ملزم نہیں پکڑا جاتا ، احتجاج جاری رہے گا لیکن لوگ اپنا احتجاج پرامن رکھیں اوراملاک کو نقصان نہ پہنچائیں، ہمارا احتجاج پر امن ہے، کوشش کریں کہ کسی کی املاک اور گاڑی کو نقصان نہ پہنچائیں ، ایسا نہ ہو کہ پر امن احتجاج میں سازشی عناصر شامل ہوجائیں ۔ ان کاکہناتھاکہ اگر ماضی میں ہونے والے واقعات پر درست انداز میں کاروائی ہوتی تو یہ سانحہ نہ رونما ہوتا، آج اہل علاقہ بچوں کو گھر سے باہر نکالنے پر خوفزدہ ہیں جنسی دہشتگردی کے لیے سدباب کیا جائے تاکہ آئندہ لوگوں کی جان اور عزت محفوظ ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں