زعیم قادر ی نے( ن )لیگ میں غیر مشروط واپسی کا اعلا ن کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
zaeem qadri announced pml n

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما زعیم قادری پارٹی میں غیر مشروط طور پر واپس آگئے، منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں زعیم قادری نے بتایا کہ جذباتی پریس کانفرنس کرنے پر شرمندہ ہوں ،بوٹ پالش کرنے والی بات سیاسی کارکن کی عزت کے لیے کہی تھی ۔زعیم قادری نے مزید کہا کہ مسلم لیگی ہوں اور نوازشریف میرے لیڈرہیں

 پارٹی ماں اور لیڈرباپ کی جگہ ہوتا ہے، والدین سے ناراضگی ہوجاتی ہے، ن لیگ میرا نظریہ ہے اورنظریات سے نہیں ہٹ سکتا، جذبات میں کی گئی پریس کانفرنس اور الفاظ پر افسوس ہے۔زعیم قادری کا کہنا تھا کہ شمولیت کی پیشکش پر پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، پنجاب میں بڑے عہدے کی آفر شکریے کے ساتھ مسترد کردی ہے، انہوں نے واضح کردیا کہ منافق نہیں ہوں جو ن لیگ میں رہتے ہوئے غائبانہ سے بھی تعلقات رکھوں، دوسری طرف تعلقات رکھنے والے بہت سارے لوگ گرفتارنہیں ہوتے۔ انہوں نے بتایا کہ لیگی قیادت مشکلات میں ہے، واپسی کی میری کوئی شرط نہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں