سپریم کورٹ کے بینچ میں 3وہ جج شامل،جنہوں نے یوسف رضاگیلانی کو نااہل قرار دیا تھا
yousaf raza gillani supreme court babar awan

ماہر قانون سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کئے گئے بینچ میں 3جج ایسے شامل ہیں جنہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی نااہل قرار دیدیا تھا۔ لیکن کیس کے فیصلے میں مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں

پروگرام  میں پانامہ کیس پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون سینیٹر بابراعوان کا کہنا تھا کہ کیس پرمٹی پاوکام نہیں ہوسکتا ، کیس عنقریب منطقی انجام تک پہنچے گا۔فیصلہ آنے میں مزید 2ہفتے کاوقت لگ سکتا ہے۔ کسی بھی کیس سے متعلق3 کام ہی ہوتے ہیں۔(1) کورٹ کی جانب سے پٹیشن قبول کر لی جاتی ہے۔(2) پٹیشن کو خارج کر دیا جاتا ہے۔ (3)عدالت دونوں فریقین کو سننے کے بعد کمیشن قائم کردیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری حکومت کیخلاف کیسز تیار کررہے ہیں اور عنقریب ان کیسز کا اندراج کروائیں گے، جس کانتیجہ یہ نکلے گا کہ شریف برادران کیخلاف ملک سے کئی کیس منظر عام پر آجائیں گے۔ دوران گفتگو بابر اعوان کا پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم کو چاہیے کہ بحیثیت وکیل کھڑی ہوجائے اور حکمرانوں کو کھینچ کر کٹہرے میں لے آئیں۔ جبکہ وکلا کے اندر ایک لڑائی چل رہی ہے جس کی وجہ پانامہ لیکس ہے۔انہوں نے گفتگو کے دوران اپنی تنقید کی توپوں کا رخ وزیراعلی پنجاب کی جانب کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف ہرکسی کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ جو بھی مسئلہ ہے عدالت میں جاو اورعدلیہ کا سامنا کرو لیکن وہ خود اس بات پر عمل نہیں کرتے۔اگر ان کا پانامہ کیس میں کوئی ہاتھ نہیں اور وہ بے قصور ہیں تو عدالت کے روبرو پیش ہوں اور سوالات کے جواب دے کر خود کو کلیئر کروالیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں