دہشت گردوں نے امام بارگاہ میں 800 نمازیوں کو یرغمال بنا لیا
worshiper imambargha mosque attack terrorists kpk peshawar

 خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں امامیہ مسجدو امام بارگاہ کے اندر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تقریباً 800 نمازیوں کو یرغمال بنا لیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

عینی شاہدین اے کے مطابق 5 سے 6 حملہ آور دھماکے کرنے کے بعد امام بارگاہ میں داخل ہو گئے اور اندر موجود نمازیوں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ علاقے سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا سکے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں