نواز شریف کو سپورٹ کرنے والے پڑھے لکھے لوگ ہیں ، رؤوف کلاسرا نے کلاس لے لی
workers nawaz sharif rauf klasra

معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف کو وہ لوگ سپورٹ کر رہے ہیں جو لوگ بیرون ملک رہتے ہیں

و دانشور باہر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ اس کرپٹ ایلیٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف جمہوریت کی لڑائی لڑ رہے ہیں،وہاں باہر سے ان کے گھروں اور فلیٹس کے سامنے سے گزرتے ہوئے بھی وہ یہی ٹویٹ کرر ہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نواز شریف کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے ، احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی باہر بیٹھے ہوئے پڑھے لکھے لوگ ہیں، جو چاہتے ہیں کہ شریف خاندان کو کچھ نہ پوچھا جائے ، ایسے لوگ اسٹیٹس کو کو سپورٹ کرتے ہیں اور ہم اُمید لگا کر بیٹھے ہیں کہ یہاں کا عام آدمی سمجھ لے کہ یہ لوگ کیا گیم کر رہے ہیں ۔جب بھی خطاب کرتے ہیں یہی کہتے ہیں کہ ترقی دیکھنی ہے تو لاہور جا کر دیکھیں ، اور لاہور وہ شہر جہاں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے،اسلام آباد کا بھی وہی حال ہوتا جا رہا ہے کیونکہ کوئی منصوبہ بندی کوئی پلاننگ نہیں ہے۔ کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں