عون چوہدری نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی
worker pti imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی سیکرٹری عون چوہدری نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

ٹوئٹر پر عون چوہدری نے اپنے پیغام میں سینئر صحافی عمر چیمہ کی خبر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اور زرد صحافت ہے۔عمر چیمہ نے خبر دی تھی کہ عمران خان نے یکم جنوری 2018 کو اپنی پیرنی سے لاہور میں شادی کی ہے۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمر چیمہ کے رابطہ کرنے پر عمران خان کی شادی کی افواہ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے عمر چیمہ کی خبر کو من گھڑت بھی قرار دے دیا۔خیال رہے کہ سینئر صحافی عمر چیمہ نے دی نیوز میں اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں