انتظار کی گھڑیاں ختم !بارشیں ! محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
weather changes wait rain

جنوری میں بارشوں کا امکان۔ حکومت پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

 پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی حکومتیں جنوری 2017 میں ہونے والی بارشوں کیلئے خصوصی انتظامات کر لیں اور بارشوں کے باعث نالوں کی صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور محکمہ کے افسران سمیت ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، تا کہ بروقت بارشوں کے پانی سے نمٹا جا سکے۔ اس ضمن میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو بھی خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات گٹروں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں، اور ان کی صفائی کو یقینی بھی بنائیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں