وزیراعظم نوازشریف کل ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پر جائیں گے کہاں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
visit turkey prime minister

وزیراعظم نوازشریف نے کل  ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پر ترکی جانے کافیصلہ کیا ہے ۔

 نوازشریف ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پرکل ترکی جائیں گے جبکہ وہ اس وقت دو روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان میں موجود ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے آج کے روز (جمعہ)اسمبلی میں پاناما پیپرز کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنا تھا لیکن اچانک وزیراعظم کے اسمبلی میں جانے کے فیصلے کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے تک دونوں ایوانوں سے بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث قورم پورانہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام رکن پارلیمنٹ کو پیر کے روز اسمبلی میں ہر صورت حاضری ممکن بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں