پاکستان پاکستان میں رہنے والے تمام لوگوں کاہے،آصف غفور
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
video captain safdar pakistan

سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرقومی اسمبلی میں پاک فوج میں شامل دیگرمذاہب کے لوگوں کے خلاف تقریرکرتے ہوئے کہاتھاکہ ان کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں اورانہوں نے اپنی تقریرمیں خاص طورپرقادیانیوں کےحوالے سے گفتگوکی تھی۔

ان کی اس تقریرکےبعدڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنر ل آصف غفورکابیان بھی سامنے آیاجس میں انہوں نے کہاکہ پاکستان عیسائی اوردیگرمذاہب کے لوگوںکابھی اتناہی ہے جتناکہ مسلمانوں کاانہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کےلیے قربانیاں دینے والوں نےیہ ہرگز نہیں سوچاکہ ان کامذہب کیاہے اوران کی قومیت کیاہے۔انہوں نے اپنی پریس بریفنگ میں کہاکہ پچھلے دنوں چندجگہوں پربات ہوئی کہ پاکستان کس کاہے کیابیانات دئیے کہ ہم پہلے پاکستانی ہیں یاکچھ اورہیں۔ہم ایک مسلمان ریاست ہیں لیکن ہماراجھنڈاہمیں یہ بات بتاتاہے کہ ہمارے ساتھ جوبھی پاکستان میں ہے اس کاکوئی بھی دین ہےاس کاکوئی بھی مسلک ہے یہ ہم سب کاپاکستان ہےہم کتنے غیرمسلم پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کےلیے کام کیاہے۔جنہوں نے پاکستان کے لیے خون دیاانہوں نے اس لیے کام نہیں کیایاکام نہیں چھوڑاکہ وہ مسلمان ہیں ،عیسائی ہیں یاکسی اورمذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔جوپاکستان کے اندرہے وہ اتناہی پاکستانی ہے جتناکسی اورمذہب کاہوسکتاہے۔مزیدتفصیلات کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں