وسیم اکرم پر حملے میں ”گلو بٹ“ ملوث ہے:پولیس
vehicle investigation waseem akram attack

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شنا خت کر لی اورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔وسیم اکرم پر حملے کا واقعہ مسلسل نیا موڑ لے رہا ہے ۔

وسیم اکرم پر حملے والے دن جب پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ وسیم اکرم نے گاڑی کانمبر غلط دیا تھا جس کی وجہ سے پولیس کی کافی مشکل اٹھانی پڑی اور اب پولیس کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم پر حملے میں ملوث ملزم بھی گلو بٹ ہے۔ پولیس نے ملزم عامر عرف گلو بٹ کی تصویر وسیم اکرم کو دکھا کر پہچان کی ۔دنیا نیوز کے مطابق وسیم اکر م پر حملہ کرنے والا عامر نجی کمپنی کا سیکیورٹی انچارج ہے اور اس کے دوست پیار سے اسے گلو بٹ کہتے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں اور جلد ہی اس کو گرفتا کر لیا جائے گا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں