”اگر مریم نواز کو جیل میں بی کلاس چاہیے تو انہیں ثابت کرنا ہو گا کہ ۔۔۔“ایسا انکشاف کہ جان کر مریم بے حد پریشان ہو جائیں گی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
upset maryam nawaz

احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سزا سنائے جانے کے بعد اب انہیں لندن سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق پارلیمنٹیرین ہونے کی حیثیت سے نواز شریف کو جیل میں ’Better class‘کیٹگری میں رکھا جائے گا لیکن مریم نواز یہ سہولت اسی صورت میں حاصل کر سکتی ہیں کہ اگر وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائیں کہ وہ سالانہ انکم ٹیکس کی مد میں چھ لاکھ روپے ادا کرتی تھیں ۔نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں’Better class‘کیٹگری حاصل کرنے کے لیے ایک درخواست جمع کرانی ہو گی کیونکہ یہ کلاس انہیں ازخود نہیں مل سکتی ۔جیل میں ائیر کنڈیشنر اورریفریجریٹر کی سہولت بھی موجود نہیں ہوگی ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسر نے بتا یا کہ قانون کے مطابق شریف خاندان کو یہ سہولیات مل سکتی ہیں ۔دوسری جانب ذرائع نے بتا یا کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر منگل کی شامل تک درخواست دے کر جیل میں ’Better class‘کیٹگری حاصل کر سکتے ہیںتاہم ابھی تک انہیں ’Better class‘ جیل نہیں دی گئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں