دہشتگردوں کا علاج:ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت مسترد
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
treatment terrorists

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حسین کی، اپنے ہسپتال میں مبینہ دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں، درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کو، رینجرز کی جانب سے اپنے ہسپتال کی نارتھ ناظم آباد اور کلفٹن کی برانچوں میں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے کہنے پر مشتبہ دہشت گردوں اور گینگسٹرز کو پناہ دینے اور ان کے علاج کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت دو کے جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد کردی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر، رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جبکہ زیر حراست پاسبان کے عثمان معظم کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ان پانچوں افراد کو ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں پر اپنے احکامات 19 جولائی تک موخر کردیے۔ڈاکٹر عاصم کو احتساب عدالت میں بھی کرپشن کے حوالے سے 2 ریفرنسز کا سامنا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں