سابق وزیر احسن اقبال کے دماغی معائنے کا مطالبہ کر دیا گیا یہ مطالبہ کیوں اور کس وجہ سے کیا گیا ؟
treatment lahore high court ahsan iqbal

 عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے دماغی معائنے اور زبان بندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

یہ درخواست بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، بطور وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے توہین آمیز زبانان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے، سابق وزیر داخلہ کا عہدہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے پرقدغن عائد کرتا تھا، احسن اقبال نے عدلیہ مخالف تقریر کر کے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف ابھارا جس کے نتیجے میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کے دماغی معائنے کا حکم دے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں