ٹرینوں کو حادثے سے بچانے والے سٹاف میں سرٹیفکیٹ تقسیم
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
train accident lahore

ریلوے لائن ٹوٹنے کی بروقت اطلاع پر ٹرینوں کو حادثے سے بچا لیا گیا جبکہ ڈی ایس ریلوے لاہور کی طرف سے حادثہ بچانے پر اسٹاف میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ریلوے ملازمین محمد رفیق اور خوشی محمدگزشتہ رات کو پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے کہ انہوں نے بہالیکے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن کو ٹوٹا ہوا دیکھتے ہی اپنے انچارج محمد منیر میٹ کو اطلاع دی۔ جس پر دونوں اطراف کی ٹرینوں کو روک کر حادثے سے بچالیا گیا۔اور جلد ہی لائن مرمت کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے عمدہ کاکردگی دکھانے نے پر مذکورہ پٹرولرز کو اپنے آفس بلا کر حسن کاکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر ڈویڑنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر شجاعت علی حسنین اور ڈوڑ ل انجینئر احمد قریشی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں